04 جولائی 2023ء: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس سے لڑائی جھگڑا اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانت پر سماعت کی۔ پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی گرفتاری نہیں ڈالی، مقدمے کا ریکارڈ کیسے پیش کردیں۔
پولیس نے کہا کہ پرویز الہی کی ضمانت قبل از وقت ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ پرویز الہٰی سے تفتیش نہیں کی۔ چوہدری پرویز الہی اور دیگر19 افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے اقدام قتل ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی سمیت 9 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔
#pervaizelahi
Ещё видео!