مظفرگڑھ: سب انسپکٹر محمد حنیف مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر، ایس ایچ او سٹی کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام ، تقریب میں سی او انجمن تاجران رانا ہارون الرشید کی قیادت میں تاجران کی شرکت ، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سب انسپکٹر کو شایانِ شان طریقہ سے رخصت کیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں تعینات سب انسپکٹر محمد حنیف چالیس سالہ ملازمت کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ، سب انسپکٹر محمد حنیف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور ملک ندیم حیدر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سی او انجمن تاجران رانا ہارون الرشید کی قیادت میں تاجران کے وفد صحافیوں جن میں سمیع اللہ مہیسر، ملک سجاد ، ملک اظہر ملانہ ، صادر خان مستوئی ، میاں خورشید مرکنڈ و دیگر نے شرکت کی اس کے علاؤہ تھانہ سٹی علی پور میں تعینات پولیس ملازمین و دیگر مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب کے دوران ایس ایچ او سٹی ملک ندیم حیدر نے سب انسپکٹر محمد حنیف کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا اس موقع پر ریٹائرمنٹ لینے والے سب انسپکٹر محمد حنیف نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر اور دیگر آفیسران کا شکریہ ادا کیا ، محمد حنیف کا کہنا تھا کہ چالیس سال محکمہ پولیس میں رہ کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ہے جس پر میرا ضمیر مطمئن ہے۔
Ещё видео!