تم وہ دن ضرور دیکھو گے جب ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا رب
تمہیں اپنی بے مثال محبت کے رنگ دکھائے گا اور تمہیں راضی کرنے میں
کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ یہ صبر جو تم نے کیا ہے، وہ تمہارے لیے عظیم
معجزے لے کر آئے گا، بس یقین رکھو اور اپنے رب پر بھروسہ کرو۔ جب اللہ
دیکھتا ہے کہ تم نے اس پر کامل بھروسہ کرنا سیکھ لیا ہے تو وہ تمہارا ہاتھ
مضبوطی سے تھام لیتا ہے اور تمہاری دعاؤں کو قبول کرنے کے لیے "کُن"
فرما دیتا ہے، پھر تمہاری ساری مشکلیں خود بخود ختم ہونے لگتی ہیں۔ بس
الله پر بھروسہ رکھو، صبر سے کام لو، اور یقین کرو کہ اللہ کبھی تمہیں
مایوس نہیں کرے گا۔ l بس تھوڑا سا صبر اور کر لو، دیکھو یہاں تک بھی تو
صبر کیا ہے نا؟ تو تھوڑا سا اور سہی۔ ہو سکتا ہے وہ تقدیر بدلنے والا لمحہ
بس سامنے ہو، اور ہو سکتا ہے بس اگلے قدم پر ہی معجزہ ہو جائے۔ ان شاء
اللہ جیسا گمان کرو گے اللہ کو ویسا ہی پاؤ گے، اپنے رب سے کبھی مایوس نا
ہونا، چاہے ہر طرف اندھیرا چھا جائے تب بھی یاد رکھنا کہ اندھیروں پر
غالب بھی وہی رب ہے۔ ❤
Ещё видео!