لاہور 20 نومبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں - بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے اور صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے-مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!