Cultivation of vegetables | vegetables cultivation | Kitchen Gardening | Suitable time for veggies
its an informative video about vegetables cultivation and about kitchen gardening
سردیوں کی سبزیاں لگانے کا آغاز 15 اگست سے ہوچکا ھے ۔
سب سے پہلے ان سبزیوں کے بیج لگا ئے جائیں گے جنکی پنیریاں یعنی (seedlings) لگتی ہیں جیسے گوبھی، بند گوبھی، بروکلی برسلز سپرائوٹ اور سلاد وغیرہ ہیں اور جب یہ پنیریاں تیار ہوجائیں تو 15 ستمبر کے بعد زمین میں یا گملوں میں منتقل کردیں
باقی سبزیاں پالک، میتھی، دھنیا، چقندر، شلجم، گاجر، سرسوں کا ساگ اور مٹر وغیرہ جو کہ براہ راست زمین میں لگائے جاتے ہیں وہ 15 ستمبر کے بعد زمین میں لگائیں
لہسن لگانے کا بہتریں ٹائم 25 ستمبر سے 15 اکتوبر ہے۔
پیاز کی دیسی اقسام کا بیج اب لگائیں پنیری تیار ہونے کے بعد اکتوبر کے آخر میں زمین میں شفٹ کریں۔
آلو اکتوبر میں لگائیں۔
یہ شیڈول پشاور سے لیکر تقریبا ساہیوال اوکاڑہ تک کا ہے اس سے اگلے علاقے یعنی جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے وغیرہ 15 سے 20 دن مزید لیٹ سبزیاں لگائیں ۔
ایک سادہ سا اصول یاد رکھیں گرمیوں کی سبزی اس وقت لگتی ہے جب کورہ یعنی (Frost) پڑھنی ختم ہوجاتی ہے یعنی 15 فروری کے بعد
اور سردی کی سبزیاں تب لگتی ہیں جب اوس پڑھنی شروع ہوجائے۔
Ещё видео!