اسرائیل کی پولیس کا کہنا ہے کہ تل ابیب سے لگ بھگ پچیس کلومیٹر دور واقع طیرہ شہر میں راکٹ حملے میں کم از کم انیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کی علی الصباح لبنان سے وسطی اسرائیل کی طرف تین پروجیکٹائلز فائلر کیے گئے۔
اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں ایک عمارت سے آگ اور دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے جب کہ ہنگامی امداد کے لیے عملہ موجود ہے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عرب ٹاؤن طیرہ میں ایک عمارت پر حزب اللہ کے راکٹ لگنے سے 19 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے بقول اسرائیل حزب اللہ کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھے گا۔
اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ اس نے کچھ پروجیکٹائلز کو ناکام بنا دیا تھا۔
دوسری جانب جمعے کو اسرائیل کے لبنان کی وادئ بیکا میں فضائی حملے میں کم از کم 52 افراد ہلاک جب کہ 72 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ کچھ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور ان میں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعے کو جنوبی بیروت میں بھی درجنوں عمارتوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کر دیا تھا۔ لیکن ان حملوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات نہیں ملیں۔
اس سے قبل اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرحد پار سے حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں شمالی اسرائیل میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو فلسطینی عسکریت تنظیم حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے ہوا تھا جس میں حالیہ دنوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور دونوں فریق کا ایک دوسرے پر حملے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل اور حماس کا حالیہ تنازع سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد سے شروع ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل کی کارروائیوں میں اب تک غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 42 ہزار سے زائد فسلطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
👈مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کیجیے: [ Ссылка ]
•
•
•
•
•
#VOAUrdu #israel #lebanon #videos
Ещё видео!