10 ستمبر2022ء: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔ عمران خان کو شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔جے آئی ٹی نے مذید تفتیش کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے عمران خان کو پیشی کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔
عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بذریعہ انسپکٹر بھجوایا گیا۔عدالت نے عمران خان کو جے آئی ٹی میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔عمران خان نے گزشتہ روز وکلا کے ذریعے جواب جے آئی ٹی کو بھجوایا تھا۔ عمران خان نے اپنے وکیل انتظار حسین ایڈووکیٹ کے ذریعے جواب جمع کروایا۔ عمران خان نے جواب میں بتایا کہ تحریک انصاف کا چئیرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں، حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، کوئی غیرقانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔
Ещё видео!