وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج نواز شریف سرخرو ہوگیا، مخالفین کے منہ کالے ہوگئے۔
لاہور میں ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ جو امانت مجھے دی گئی تھی، وہ آج واپس نواز شریف کے سپرد کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ وہی پاکستان بنائیں گے جو 2017ء میں نواز شریف نے چھوڑا تھا، ملک کو بانی پی ٹی آئی کی سازش سے بچائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2018 میں نواز شریف جیتا ہوا تھا مگر اسے ہروایا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو جتوایا گیا، 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں بانی پی ٹی آئی نے چرائے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سرخرو ہوگئے مخالفین کے منہ کالے ہوگئے۔ ہم افواج پاکستان کے افسروں کے خاندانوں کو سرباز رسوا کرنے نہیں دیں گے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، آج بانی پی ٹی آئی فوج اور ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کےلیے بانی پی ٹی آئی کی سازشیں ناکام ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ججوں کی اکثریت پاکستانی سوچ رکھتی ہے، پاکستان کی ترقی چاہتی ہے۔
#UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData
Ещё видео!