#bayanul_quran معارف الحديث، #جواھر الحدیث#
انتخاب بخآری شریف ، انتخاب مشکوٰۃ شریف ، انتخاب روز مرہ کام آنے والی احادیث ، اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، دروس حدیث، درس حدیث ،
معارف الحديث یعنی
آٹھ جلدوں میں جدید انتخاب
احادیث نبوی کا ایک جدید اور جامع انتخاب
اُردو ترجمہ اور تشریات کے ساتھ
ودی انتظام تھا اور دن بندوں کے ذریعے ہو اوہ گو نا صرف
تاليف مولانا محم منظور نعمانی
دار الاشاعت اردو بازارہ ایم اے جناح روڈ کراچی پاکستان
#bayan_ul_quran #bayanul_quran
معارف الحدیث
عہد نبوی سے اس وقت تک قرآن وحدیث کی جو جو خدمتیں جن جن شکلوں میں انجام دی گئی ہیں وہ ہر دور کی ضرورتوں کا ایک خداوندی انتظام تھا اور جن بندوں کے ذریعے ہوا وہ گویا صرف آلہ کار تھے۔ دور حاضر کی نئی گمراہیوں میں سے کچھ آزاد پسند طبیعتوں کا یہ نعرہ بھی ہے کہ دینی حجت بس قرآن ہی ہے اس سے باہر اور اس کے علاوہ کوئی چیز محبت دینی نہیں ہے حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول و فعل بھی دینی حجت اور واجب الاتباع نہیں۔ اقوام مغرب کی سیادت وقیادت کی وجہ سے ہمارے زمانے کی ہوا آزادی پسندی اور آوارہ مزاجی کے لئے ہمیشہ سے زیادہ سازگار ہوئی ہے اس لئے یہ فتنہ نہ صرف زندہ بلکہ کسی نہ کسی رفتار سے کچھ بڑھ ہی رہا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے مبین اور معلم قرآن بنا کر مبعوث فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح اپنے فعل عمل سے قرآن پر عمل کرنے کے صورت سکھائی اور مفہوم سمجھایا اسی طرح قولی تشریح سے بھی تعلیم دی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی قرآن کی عملی تفسیر ہے جس کا نقشہ صحابہ کرام نے ہمارے سامنے رکھ دیا ہے جسے حدیث وسنت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
” معارف الحدیث، ذخیراحادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ان احادیث کا انتخاب ہے جن سے
ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں واسطہ پڑتا ہے.
آٹھ جلدوں میں جدید انتخاب
،
جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور تعلیم و ہدایات کو زمانے کے
عام تعلیم یافتہ مسلمانوں کی دینی علمی اور ذہنی وفکری حالت اورعصر حاضر کے خاص علمی تقاضوں کو پیش نظر
رکھ کر عام فہم اردومیں ترجمہ و تشریح کے ساتھ پیش کیا گیامیں ہے ۔
تمام احادیث تقريبا مشكوة المصابیح سے لی گئی ہیں ناظرین کی سہولت کے لئے حدیثوں کو عنوانات کے تحت تقسیم کیا گیا ہے،
ترجمہ میں حدیث کے مقصد و مفہوم کا واضح کرنا پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ جابجا تمہیدی تفہیمی نوٹ لکھ کر ناظرین کے ذہن کو صاف و مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،
دور حاضر کی ان تمام گمراہیوں وفتنوں کی بیخ کنی کی گئی ہے
اور تمام شکوک و شبہات کے شافی جوابات دیئے گئے ہیں۔
دروس کے مختلف حلقوں میں ازحد مفید ہونے کے ساتھ مدرسۃ البنات میں بھی اس مجموعے کے کئی حصص شامل نصاب ہیں
بحمد اللہ پاکستان میں ہر طبقہ کی رعایت کرتے ہوئے عمدہ معیار و اعلی طباعت کے ساتھ اس مجموعہ کو مختلف ایڈیشنوں میں شائع کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اسے ہر زمانے کے طالبانِ ہدایت کے لئے روشنی اور اتباع نبوی صلی یا یہ اہم کاذریعہ بنائے ۔ آمین
Ещё видео!