شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی کوششوں سے سود کے خلاف کمیٹی تشکیل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف صاحب کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے نفاذ کے لئے وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں حکومتی وزراء، سرکاری اراکین اور علماء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اسلامک فنانس کے عملی نفاذ اور ملک سے سود کے خاتمہ کےلئے کام کرے گی۔
کمیٹی اراکین میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلھم العالیہ (ماہر اسلامی معاشیات و نائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی) اور مفتی اسعد محمود صاحب ایم این اے (وفاقی وزیر برائے مواصلات) بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب نے مولانا فضل الرحمن صاحب کی معیت میں وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی تھی۔
#mulanafazalurrehman
#muftitaqiusmani
#national
#سود
Ещё видео!