Qateel Shifai Ghazal ||گرمی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں || Best Urdu Poetry
گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں
ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیے
ہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں
بچ نکلتے ہیں اگر آتش سیال سے ہم
شعلۂ عارض گلفام سے جل جاتے ہیں
خود نمائی تو نہیں شیوۂ ارباب وفا
جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں
ربط باہم پہ ہمیں کیا نہ کہیں گے دشمن
آشنا جب ترے پیغام سے جل جاتے ہیں
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ
جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں
#urdupoetry #besturdupoetry #urdushayari
watch other videos, شاندار شاعری
ساحر لدھیانوی کی نظم ’’اے شریف انسانو‘
[ Ссылка ]
فیض احمد فیض کی نظم ہارٹ اٹیک
[ Ссылка ]
علامہ اقبال کی نظم ایک آرزو
[ Ссылка ]
فیض احمد فیض کی نظم دو عشق
[ Ссылка ]
فیض احمد فیض کی نظم خورشید محشر کی لو
[ Ссылка ]
جون ایلیا کی نظم رمز
[ Ссылка ]
جون ایلیا کی نظم شاید
[ Ссылка ]
ن م راشد کی نظم حسن کوزہ گر
[ Ссылка ]
best saraiki poem,kafi,saraiki kafi,Meda Dholan Rab Da Yar Aye,Saraiki Hazrat Khawaja GHulam Fareed Kalam,Saraiki Hazrat Khawaja GHulam Fareed Kalam By Islam One TV,Saraiki Naat,Punjabi Naat,Meda Dholan,Pathana,Khan,saraikii,kalam,medha,religion,religious,music,hindi,pathane,khan,ishaq,صوفیانہ کلام,Sufi kalam,aarfana kalam,arfana kalam,arfana kalam punjabi,arfana kalam baba bulleh shah
Ещё видео!