اسلام آباد:وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر ردعمل
بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریت ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان
بھارت دنیا کے سامنے خود کو جمہوری اور سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے ہر وہ قربانی دی جس کی مثال نہیں ملتی ۔تحریک آزادی کشمیر کیلئے کشمیریوں نے اپنی تیسری نسل قربان کر دی ہے وزیراعظم آزاد کشمیر
بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے اپنے ہی کیے وعدے سے مکر رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی بن سکتا ہے۔ کشمیری خود کو پاکستانی سمجھتے ہیں اور تکمیل پاکستان کی مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
ہندوستان کا مکروہ اور انسانیت کا قاتل چہرہ دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوا ہے ۔بھارت نے کشمیر سمیت کئی ریاستوں پر غاصبانہ قبصہ کر رکھا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر
جمہوری اور سیکولر ملک کا دعویٰ کرنے والا ہندوستان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور بچوں پر انسانیت سوز ظلم کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
ہندوستان خود کو جمہوری ملک کہلوانے کے لائق نہیں، سات دہائیوں سے ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے علاوہ بھارت کی کئی ریاستوں میں لوگ بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر
#sardartanveerilyas #india #kashmir
Ещё видео!