ڈیر ہ اسماعیل خان
پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان دس لاکھ کا مجمع نہیں، 172اراکین اسمبلی لاکر دکھائے، حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اسٹیبلشمنٹ عمرانی حکومت کے احکامات ماننے کی پابند نہیں ہے، شیخ رشید حکومت کے ساتھ چٹان نہیں، رائی کے پہاڑ کی طرح کھڑا ہے، بیرونی ایجنڈے کے ساتھ مسلط عمرانی حکومت کی اصلیت حکومت کے قیام سے قبل ہی آشکار کردی تھی،تحریک عدم اعتماد کے بعدالیکشن کمیشن وزیر اعظم کی انتخابی اجتماعات میں شرکت اور انتخابی رولز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے، نواز شریف جب چاہیں وطن واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پارٹی نہ بدلے، اپنے کام سے کام رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلع ناظم ڈیرہ حاجی عبدالرئوف(ماما) کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی محمود خان بیٹنی، جے یو آئی کے امیدوار سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کفیل احمد نظامی، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ۔ تحصیل امیر مولانا قاری اعجاز احمد فاروقی ۔سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو چکا ہے، وہ اپنی حرکتوں کے باعث عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، ہم نے 10سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان نے نمائشی لبادہ اوڑھ رکھا ہے، آئیڈیل گفتگو کرتا تھا، یہ باہر سے تیار کرکے مسلط کیا گیا، یہ پاکستانی مجسمہ نہیں جو اب سب پر منکشف ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو مضبوط کیا جائے، خیبر پختونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحل میں ثابت ہوگیا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ عمران خان بڑھکیں نہ ماریں، یہ ہو اکا غبارہ ہے جس کی ہوا نکالنے کیلئے محض سوئی کی نوک درکار ہے۔ عمران خان حواس باختہ ہوکر دھمکیوں پر اتر آیا ہے مگر ہم اسے لگام دینا جانتے ہیں، ہم اپنی کامیابی کے آخری مراحل میں ہیں، اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن تیار رہیں کہ انہیں کب اسلام آنے کی کال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوامی عہدہ رکھنے والے ذمہ داران کی انتخابی مہم میں شمولیت پر محض جرمانوں تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے
Ещё видео!