گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی!
شراب سپلائرعدنان کو گرفتار کر لیا گیا۔30بوتل ولائتی شراب برآمد! مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIفرقان شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب سپلائرعدنان علی ولد صغیر حسین سکنہ علی پور کو شراب سپلائی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 30بوتل ولائتی شراب برآمد ہوئی جس کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Ещё видео!