چارسدہ: تنگی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، ایک مجرم اشتہاری، ایک سہولت کار ،9 مشتبہ افراد سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 6ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ائس برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش شروع،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنے کے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری،
ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تنگی ذوالفقار علی خان نے تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمہ میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری، ایک سہولت کار، 9مشتبہ افراد سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرکے1038گرام ائس، 3پستول اور 59عدد کارتوس برآمد کیے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،
جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت 14 گاڑیوں اور 9افراد کی ویری فیکیشن کی گئی ہے
Ещё видео!