قرض لے کر قربانی کرنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 18468
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 26=26/1/1431
کسی شخص پر اگر قربانی واجب ہے اور نقد پیسے کا انتظام نہ ہو تو قرض لے کر قربانی کرلے بعد میں ادا کردے۔ اور اگر واجب نہیں بھی ہے لیکن وہ نفلی قربانی کرنا چاہتا ہے اور نقد روپئے موجود نہیں ہیں تو بعد میں ادا کرنے کا انتظام ہونے کی صورت میں قرض لے کر قربانی کرنے میں حرج نہیں ہے، اگر آسانی سے قرض دینے والا مل جائے اور اپنے پاس بعد میں ادا کرنے کی وسعت ہو۔ ورنہ وسعت نہ ہونے کی صورت میں مقروض ہونا ٹھیک نہیں، پھر قربانی کے لیے قرض نہ لے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
#qurbani #fatwa #qurbanikabayan #qurbani #fatwa #darululoomdeoband #tayyibqasmi
Link Fatwa 👇👇👇
[ Ссылка ]
Ещё видео!