"حضرت سعد بن بلال فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن دو شخصوں کو جہنم سے نکالنے کا حکم ہوگا، پھر اللہ تعالیٰ ان سے ارشاد فرمائیں گے: کہ تمھارا جہنم میں داخل ہونا تمھاری بداعمالی کی وجہ سے تھا اور میں تو کسی بندے پر ادنیٰ ظلم بھی نہیں کرتا، اس کے بعد اللہ تعالیٰ دوبارہ ان کو جہنم میں جانے کا حکم دے دیں گے، تو ان دونوں میں سے ایک کا حال تو یہ ہوگا کہ وہ تیزی سے جہنم کی طرف دوڑکر اس میں گھس جائے گا، اور دوسرا شخص واپس جانے میں ہچکچائے گا، پھر اللہ تعالیٰ دونوں کو واپس بلاکر ان سے ان کے فعل سے متعلق دریافت کریں گے، تو ان میں سے جو شخص جہنم کی طرف تیزی سے بھاگا تھا، وہ کہے گا کہ میں نے آپ کی نافرمانی کے خوف سے ایسا کیا کہ کہیں دوبارہ آپ کی ناراضی کا مستحق نہ ہوجاوٴں، اور دوسرا شخص بولے گا کہ اے ا للہ میں نے تو آپ کے ساتھ اچھا گمان رکھتے ہوئے ایسا کیا کہ آپ کی ذات ایسی نہیں ہے کہ جہنم سے نکالنے کے بعد دوبارہ اس میں واپس بھیج دے، پھر اللہ تعالیٰ دونوں کو ہی جنت میں بھیج دیں گے۔"
#hadees #quran
Ещё видео!