چارسدہ: تھانہ سروکلے کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اپریشن کے دوران 2مجرمان اشتہاری، سنگین مقدمات میں نامزد دو ملزمان،8مشتبہ افراد سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث6ملزمان بھی گرفتار،اسلحہ اور ائس برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج تفتیش شروع
رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ،
ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او سروکلے بہر مند شاہ خان نے نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کے خلاف تھانہ سروکلے کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی گئی،سرچ آپریشن میں، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس ، آر آر ایف،لیڈی کانسٹیبلز اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری ، دیگر سنگین مقدمات میں نامزد دو ملزمان،8مشتبہ افرادسمیت آئس اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث6ملزمان کو گرفتارکرکے551گرام ائس، تین پستول، ایک بندوق اور59کارتوس برآمد کرلیے گئے، جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت20 افراد کی کریمنل ڈیٹا چیک کیا،جبکہ22گاڑیوں کی ویری فیکیشن کی گئی،
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
Ещё видео!