01/10/2022
#جشنِ_عید_میلادالنبیؐ_ریلی
عظیم الشان ریلی کا آغاز اورنگی ٹاؤن زون ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیرِ اہتمام اورنگی نمبر5 مین روڈ کمال پیٹرول پمپ سے آغاز کیاگیا
زیرِنگراں
محترم جناب حافظ ساجدقادری نگراں امیرکراچی
خصوصی شرکت
محترم جناب عبدالحسیب قادری رابطہ انچارج سندھ
مہمانانِ گرامی
محترم جناب مولانہ غلام اکبرخاصخیلی
محترم ایڈوکیٹ عظیم بھٹّی مرکزی سوشل میڈیا انچارج
محترم جناب عبدالسلیم گوہرسابقہ امیر کراچی
محترم جناب عادِل قادری نائب امیرکراچی
محترم جناب عقیل احمد قادری (مالیات کراچی)
محترم جناب عبدالستار قادری امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ
محترم جناب اسحاق قادری سابقہ پروگرام انچارج کراچی
محترم راشد پاک کالونی سابقہ نائب امیرکراچی
محترم جناب رفیق راٹھور امیرڈسٹرکٹ سینٹر
محترم جناب انجم بیگ ڈسٹرکٹ سینٹر کے
علاوہ کراچی ڈویژن اراکین اور کارکنان نے بھرپور انداز میں جشنِ ولادت باسعادت نبی پاکﷺ میں شرکت فرمائی
مقررین
محترم جناب راشد قادری صدر
محترم جناب محمدعلی قادری شاہ فیصل
نے ریلی کے دوران عوام النّاس کو جشنِ عید میلادالنبیؐ
کی مبارکباد دی اور نبی آخرزماںﷺ کی ولادت میں مدحہ سرائی پر گفتگو فرمائی
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کے اغراض و مقاصد اور سرپرست بانی دورِ حاضر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی کی تعلیمات ذکراللّہ اور ذکر رسولﷺ عوام النّاس سے بیان فرمائیں
ذکرِ قلب کی اہمیت افادیت بیان کیگئیں
دورِ حاضر میں فرقہ پرستی کو ختم کرنے اور اپنے قلوب میں عشقِ اللّہ اور عشقِ رسولﷺ پیدا کرنے کیلئے ذکرقلب ہی وہ واحد راستہ ہے جو آپ کو سراطِ مُستقیم کی پہچان کرانے کرا سکتاہے
قبلہ مرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی ارشاد فرماتے ہیں جب تمہارے قلوب میں اِسمِ ذات اللّہ بس جائیگا ذکرقلب میسر آجائیگا قلبی ذکر بیدار ہوجائیگا تو کبھی نہیں کہو گے میں شیعا ہوں میں سنّی ہوں میں وہابی ہوں میں دیوبندی ہوں بس یہی کہو گے امتّی ہوں آپ کا یارسولﷺ کیوں کے حضورپاکﷺ نے فرقے نہیں امتّی بنائے تھے جب امّت کے دِل سے اسمِ ذات اللّہ کا نور نکلتا گیا امّت فرقوں میں تقسیم ہوتی گئی
اصل تعلیمات اپنے اندر کی روحوں کو بیدار کرنا
عشقِ رسولؐ کی دولت انہی خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ میں مشغول رہتے ہیں
ہمارے نزدیک ختمِ نبوت ﷺ کامنکر کافر و زندیق ہے اور اس کے ماننے والے بھی گمراہ ہیں
جہاں تمام کائنات کے سر جھک جائیں وہاں سے مقامِ مُصطفٰیﷺ کا آغاز ہوتاہے
نبیﷺ کی آمد کی خوشی منانا اہلِ ایمان کاطریقہ رہاہے)
انتظامی امور
محترم جناب قاسم انس قادری رکن کراچی ڈویژن
محترم جناب جاوید قادری امیر ڈسٹرکٹ ویسٹ
محترم جناب عبدالقدیر قادری امیر اورنگی
کامران قادری ،حنیف قادری ؛ حافظ درانی ، منورقادری ؛ انور قادری علی شاہی و دیگر سینیئر زمّہ داران
نے ریلی کے نظم و ضبط کو برقرار رکھا
اور ریلی احسن انداز میں اپنے مقرر راستوں سے ہورتی ہوئی بورڈ آفس ناظم آباد پرانہ گولیمار جہانگیرآباد بڑا بورڈ بسم اللّہ ہوٹل (منگوپیر روڈ) کی مین شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پاک کالونی ریکسر کے آستانہ پر اختتام پزیر ہوئی
میں شاہراہوں پر ہر سگنل پر گورنمنٹ انتظامیہ کے کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ریلی کی گزرگاہ پر مکمل تعاون فرمایا اور فوری راستے بنواکر ریلی کو گزرنے کا موقع فراہم کیا جگہ جگہ موجود رینجرز کے اہلکاروں نے بھی ریلی کے ساتھ مکمل تعاون فرمایا مختلف مقامات پر علاقائی پولیس کی گشتی موجود گاڑیوں نے ریلی کو فل سیکیورٹی فراہم کی اور ریلی اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوئی
آستانہ ریکسر پاک کالونی میں
محترم جناب ریحان قادری سابقہ ڈسٹرکٹ امیر ویسٹ
اور پاک کالونی کے سینئیرز ذاکرین نے ریلی کے شرکاء کا استقبال فرمایا
اختتامی محفل آستانہ ریکسر پاک کالونی میں منعقد کیگئی
معروف نعتؐ خواں حضرات نے مختصر حمد ونعتؐ اور منقبت کے نزرانے پیش فرمائے
خطاب
جناب عبدالحسیب قادری نے خطاب فرمایا
ذکرحلقہ
جناب حافظ ساجد قادری نگراں امیرکراچی نے امیر ذکر حلقہ کے فرائض انجام دئیے
دعا
مولانہ غلام اکبرخاصخیلی نے دعا فرمائی
صلاة والسلام کا نظرانہ رسالتمآبﷺ
کی شان میں پیش فرمایاگیا
شرکاءِ ریلی اور عوام النّاس کیلئے لنگر کا اہتمام فرمایا گیا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
Ещё видео!