وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری صحت کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے افواہیں پھیلائی گئیں،مجھے کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، مجھے پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے، وہ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، میری ایسی تربیت ہی نہیں کہ وہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں ،لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وی لاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کیلئے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک میں ہی ہوتا ہے۔
Ещё видео!