مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مفت مشورہ دیا ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بلاول کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایک مہربان نے کہا اقتدار میں آئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، اپنے مہربان کو مشورہ ہے اس کے ساتھ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا اعلان بھی کر دیتے تو اچھا ہوتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان ذاتی جیلوں میں ظلم ہو رہا ہے ،بچوں ،خواتین اور لوگوں پر تشدد ہوتا ہے ،تھانے دار اور اسسٹنٹ کمشنر خاموش ہوتا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔#geonews #imrankhan #news #arynews #pakistanipolitician
Ещё видео!