تعلیم کو عام کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ بچوں کو تعلیم کے نور سے منور کیا جاسکے۔
تاہم ریاست جموں خطے کے قاسم نگر علاقے میں صدیوں پرانا قائم کیا گیا گورمنٹ ہائی اسکول کی عمارت خستہ ہوچکی ہیں جبکہ اسکول کے احاطے سے گزرنے والے گندے نالے کی وجہ سے اسکول کے اندر بدبو پھیل جاتی ہیں جس سے وہاں کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوجاتا ہے۔
اس بدبو اور سرانڈ کی وجہ سے وہاں پر طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ بدبو کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کے شکار بھی ہوئے ہیں۔
اگرچہ اسکول میں 250 طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں مگر مناسب جگہ اور کھیل کود کا میدان نہ ہونے کے باعث یہ بچے کھیلنے سے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔
Ещё видео!