بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے بالی وڈ اسٹار مطابق سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے بعد اسلحہ لائسنس حاصل کرلیا۔ سلمان خان نے ممبئی کے پولیس کمشنروویک پھنسالکر سے ملاقات میں ذاتی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی تھی۔
سلمان خان کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ سلمان خان کے والد کو بھی دھمکی آمیز خط مل چکا ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کے پس منظر میں ان کے تحفظ کے لیے اسلحے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ دو روز قبل سلمان خان نے اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف گاڑی بھی خریدی تھی۔
#eyewitnessnewshd
#MuhammadAliSheikh
↡↡↡ Official Social Media Links ↡↡↡
► Like Our Facebook Page:➜ [ Ссылка ]
►Subscribe for More:➜ [ Ссылка ]
Ещё видео!