سلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے عدالت میں ملاقات کی اور پی ڈی ایم سے متعلق مشاورت کی۔
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، حمزہ اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کے ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔
اس موقع پر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔ مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے۔
مریم نواز نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: [ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
Ещё видео!