ڈی ایس پی سٹی میرپور اور محبوب حسین افسر مہتمم تھانہ پولیس نیوسٹی کے ڈسٹرکٹ جیل میرپور کا دورہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملاقی ہوئے اور اوورآل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جیل کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر
بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے گئے۔ کامران علی ایس ایس پی میرپور نے سیکورٹی کو بڑھانے اور موثر بنانے کیلئے اعجاز احمد ڈی ایس پی سٹی میرپور بیٹ افسر بن خرماں اور افسر مہتمم تھانہ پولیس نیوسٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گشت کے نظام کو ڈسٹرکٹ جیل کے حوالہ سے مزید فعال بنائیں اور جیل کی سیکورٹی
کو مزید بڑھانے کیلئے اضافی پولیس کی تعیناتی اور جیل انتظامیہ اور پولیس کے مابین رابطہ کو بڑھانے کے علاوہ دیگر جدید تکنیکی سیکورٹی ڈیوائسز کی انسٹالیشن کے
علاوہ اہم سیکورٹی امور بھی زیر بحث لائے گئے اور ڈسٹرکٹ جیل میرپور کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالہ سے ایس ایس پی میرپور نے ہر ممکن اقدامات کی
یقین دہانی کروائی۔ علاوہ ازیں کامران علی ایس ایس پی میرپور نے سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چیک پوسٹ خالق آباد اسلام گڑھ تھانہ بیرئیر اور چکسواری تھانہ کا ہمراہ ڈی ایس پی ڈڈیال وزٹ کرتے ہوئے سیکورٹی کی صورتحال کو
بہتر بنانے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے اور EPPکے
استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
![](https://s2.save4k.org/pic/awf2g2RRu9I/mqdefault.jpg)