میں کئی دفعہ یہ اعلان کر چکا ہوں کہ ملک دشمنی، اسلام دشمنی، توہینِ رسالت یا منکرِ ختمِ نبوت کا اگر کوئی بھی ثبوت کسی کے پاس ہو ، تو بے شک مجھے زندہ جلادیا جائے۔ ہماری نس نس اللہ‘ رسولؐ کے عشق میں تڑپتی ہے۔ جو لوگ ایسے لوگوں پر جھوٹی رپورٹ یا جھوٹا بہتان لگاتے ہیں وہی ہیں۔
لعنۃُاللّٰہ علی الکاذبین!
والسلام
ریاض احمد گوھر شاہی
اس دورِابتلا میں جبکہ نوجوان طبقہ دین سے ناآشنا ہوگیا۔اور پھر ستم ظریفی یہ کہ روحانیت کا منکر
،علماء کا دشمن، اور پیروں فقیروں سے بد ظن ہوتاچلاگیا ۔یہ قصور ان نوجوانوں کا ہی نہ تھا بلکہ ان کو نہ ہی اکثر علماء میں وہ عمل مل سکا اور نہ ہی اکثر پیروں فقیروں میں وہ روشنی نظر آئی جنکے قصے کرامتیںیہ کتابوں میں پڑھتے تھے ،اس پر مستزاد یہ کہ چندظاہر بین علماء اور خالی مشائخ نے بھی ان کرامتوں کو بے بنیاد اور ناممکن کہہ دیا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ہر وقت اور ہر دور میں تین سو ساٹھ(360) اولیاء اللہ نہ صرف موجود رہتے ہیں بلکہ خدمت ِ انسانی کے لئے ہمہ تن مصروف رہتے ہیں، جن کی وجہ سے دنیا قائم اور پُر رونق ہے ۔یہ صرف ہماری نظر کا قصور ہے۔
اب بھی ہزاروں بندگانِ خدا روحانیت میں موجود ہیں ،اور ان میں کافی روشن ضمیر بھی ہیں،لیکن وہ نسخہ عام دوکانوں میں نہیں ملتا۔اس بھری دنیا میں اب بھی ذاکرِقلبی ،ذاکر روحی ،ذاکرِسلطانی ،ذاکرقربانی،ہمارے ساتھ روزمرہ کے کاموں میں مگن ہیں لیکن ہمیں کچھ خبر نہیں ،انہی چیزوں کی شناخت اور اس نسخہ کو عام کرنے کے لئے ہم نے یہ سلسلہ تبلیغی و روحانی شروع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری مددو اعانت فرمائے۔اور ہماری اس سعی کو قبول فرمائے۔
خیر اندیش
چیئرمین سرفروش پبلیکیشنز پاکستان
#SarkarGoharShahi #GoharShahi
#RiazAhmedGoharShahi
Ещё видео!