برکت ۔
مداوا کی ایک اور اہم وڈیو کے ساتھ حاضر ہیں ۔
میں اکثر لوگوں سے سنتی ہوں کہ گذارا بہت مشکل ہورہا ہے ۔
اگر ہم لوئر کلاس یا لوئر مڈل کلاس کے بارے میں یہ بات کہیں تو پھر سمجھ آتا ہے کہ ان کے ریسورسز کم ہوتے ہیں اور مسائل زیادہ ۔لیکن ایلیٹ کلاس اور اپر مڈل کلاس بھی اگر یہی رونا روئے تو سمجھ لیں کہ ہم نے مرض کی تشخیص ٹھیک سے نہیں کی ۔جب ہم مرض کی تشخیص ٹھیک سے نہیں کرتے ہیں تو ظاہر ہے علاج بھی درست نہیں ہوسکتا ۔
ہم تمام تر وسائل کے باوجود یہ کہیں کہ گزارا نہیں ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ ہماری زندگی سے برکت ختم ہوگئی ہے ۔
برکت ۔کا لفظ بہت وسیع ہے ۔اس لئے نبی کریم نے بھی رزق میں برکت کی دعاء کی ہے ۔
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ ہماری زندگی سے ہمارے رزق سے برکت ختم ہوگئی ہے؟
1)اگرہمارے وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں ۔
2)اگر وسائل بھی ہیں لیکن پھر بھی کوئی نا کوئی پریشانی ایسی آجاتی ہے جس کا کوئی حل نہیں نظر آتا ۔
3)اگر بلاوجہ کی بیماریا ں ہمیشہ پریشان کرتی ہیں ۔
ان سب میں سے کوئی بھی ایک بات ہو تو یہ سمجھ لیں کہ ہمارے گھروں سے برکت ختم ہوگئی ہے ۔
اب زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کی وجوہات کیا ہین ؟
1)ناشاکرا پن ۔
ناشکرا پن اتنی بڑی وجہ ہے کہ جس کی وجہ سے اللہ کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہم عام طور پے کہتے ہیں ۔
شکر ہے اللہ کا ۔۔اس کے ساتھ ہی ایک ٹھنڈی سانس بھی بھرتے ہیں ۔گویا ہم شکر بھی شکوے کے ساتھ کر رہے ہیں ۔
جب اللہ کے ساتھ ہماری ناشکری کا یہ حال ہوتا ہے تو ہم بندوں کے شکر گذار کیسے ہوسکتے ہیں ۔
اللہ فرماتا ہے کہ اے آل داود میرے بندوں میں شکر گزار تھوڑے ہیں ۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ نا شکرا ہونا بہت آسان ہے ،اور ہم جس چیز کو صبر سمجھ رہے ہیں دراصل وہ ہماری مجبوری ہوتی ہے ۔
یادرکھیں صبر اختیار کے ساتھ ہوتا ہے مجبوری کے ساتھ نہیں ۔
2)گھروں کے اندر میوزک کا چلنا ۔
ایسے گھر جن میں ہر وقت میوزک چلتی ہے یا ٹی وی مسلسل چلتا ہے ان کے گھروں سے بھی برکت ختم ہوجاتی ہے ۔
اس کی وجہ بہت سادہ سی ہے ۔میوزک یا کسی بھی قسم کا شور ہمارے سسٹم کو ایک خلجان میں مبتلاء کر دیتا ہے ۔بظاہر ہم اس کے عادی ہوجاتے ہیں لیکن ہمارا سسٹم کہیں نا کہیں اس پے احتجاج کر رہا ہوتا ہے ۔یہ احتجاج ہمارے سامنے کسی نا کسی بیماری کی شکل میں سامنے آتا ہے ۔
3) اپنی آمدنی سے خیرات نا نکالنا ۔
یہ ایک عجیب بات ہے کہ جب ہم اپنی امدنی سے کچھ حصہ ان لوگوں کے لئے نکال دیتے ہیں جن کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے تو ہمارا جسمانی سسٹم ریلکس موڈ میں چلا جاتا ہے ۔کوشش کرین کہ اپنے بچوں کے ہاتھ سے خیرات دلوائیں اس طرح ان کے دل سے پیسے کی محبت ختم ہوگی اور دینے کا جذبہ بڑھے گا ۔
آخری بات ۔
باوضو رہیں ۔
باوضو ہونا ہماری زندگی میں ،پیسے میں برکت لے کر آتا ہے ۔
ایک حدیث کے مطابق گھر میں داخل ہو تو سب سے پہلے سلام کرو ،پھر سورہ فاتحہ ،تین دفعہ سورہ اخلاص اور پھر درود شریف پڑھو ۔
یہ عمل ہمارے لئے اتنا زیادہ بابرکت ہوتا ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے ۔سب سے بڑی بات آپ کو بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے ۔ہمارے بجٹ کا ایک بڑا حصہ ڈاکٹروں کی فیسوں اور داواؤں پے خرچ ہوجاتا ہے ۔
اور اللہ سے بہت زیادہ دعائیں ضرور کیا کریں کہ وہ ہمیں آزامئشوں سے بچائے ۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ وڈیو بھی پسند آئے گی ۔
لائک کرین ،سبس کرائیب کریں اینڈ کیپ واچنگ ۔
مداوا چینل ۔
اللہ حافظ
For more video see below links
How to controle Obesity
[ Ссылка ]
How to start Business
[ Ссылка ]
How to manage Anger
[ Ссылка ]
Depression and its treatment
[ Ссылка ]
Ещё видео!