Course Registration link:
[ Ссылка ]
0:00 intro
2:15 Baitullah ka taaruf
3:45 Baitullah ki taamer kitni bar hoi?
14:35 Huzur ﷺ ke dor me baitullah ki taamer
21:11 Hajre aswad ka taaruf
27:47 Musalman ko samajhdar hona chaye
39:59 Faisla hamesha merit par karien
46:40 Society me fasad wale kam naa karein
58:10 Kia hum baitullah ki ibadat karte ha?
سیرت النبی ﷺ کورس
کلاس نمبر 12
کلاس کے چند اہم نکات:
1. بیت اللہ کی تعمیر تاریخ میں چار بار ہوئی۔ ایک بار حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی۔ دوسری بار حضور ﷺ کی عمر جب 35 سال تھی تو قریش نے کی۔ تیسری مرتبہ واقعہ حرہ کے بعد حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے کی او رچوتھی مرتبہ عبد الملک بن مروان نے کی۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے تعمیر کیا، لیکن یہ روایت ضعیف ہے۔
2. حضرت ابراہیم علیہ السلام نےبیت اللہ کی تعمیر کے بعد قبولیت کی دعا مانگی۔ اس میں ہمارے لیے سبق ہے کہ نیک کام کرنے کے بعد اس کی قبولیت کی دعا کرنی چاہیے۔ نیک کام ضروری نہیں کہ اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوجائے۔
3. بعد میں خلیفہ مہدی نے دوبارہ پرانے طرز تعمیر پر بنانے کی کوشش کی تو امام مالک رحمہ اللہ نے ان کو منع کردیا، کہ کہیں بیت اللہ کو بادشا ہ کھلونا نہ بنالیں۔ اس سے بیت اللہ کی عظمت لوگوں کے دل سے جاتی رہے گی۔
4. مرمت کا کام وقتا فوقتا چلتا رہا۔ خلافت عثمانیہ میں مراد خان رابع کے دور میں مرمت ہوئی۔ اس کےبعدملک سعود نے بھی مرمت کی۔ پھر 1997 میں اندرونی طور پر ساری چیزوں کو نیا کردیاگیا۔
5. حضور ﷺ کے دو رمیں بیت اللہ کی تعمیر کی وجہ یہ بنی کہ سیلاب کی وجہ سے، اور دھونی دیتے وقت غلاف میں آگ لگنے کی وجہ سے بیت اللہ کی دیواریں بہت کمزور ہوچکی تھی۔ کچھ حصہ منہدم بھی ہوگیا تھا۔ اس لیے اہل مکہ نے چاہا کہ بیت اللہ کی دوبارہ تعمیر کریں۔
6. بیت اللہ کی تعمیر کےو قت انہوں نے اس بات کا خصوصی خیال رکھا کہ حرام کا پیسہ اس میں خرچ نہ ہو۔ اسی وجہ سے حطیم کا کچھ حصہ بیت اللہ سے باہر رہ گیا کہ ان کے پاس حلال رقم نہیں تھی۔
7. حضور ﷺ کی نبوت ملنے کے بعد خواہش تھی کہ بیت اللہ کو دوبارہ شہید کرکے ان بنیادوں پر تعمیر کریں جن بنیادوں پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر کی تھی۔ اس کے مطابق حطیم بیت اللہ کے اندر شامل ہے، لیکن آپ نے فرمایا کہ اس سے قوم میں غلط فہمی اور فتنہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس لیے میں یہ نہیں کررہا۔
8. اس سے پتا چلتا ہے کہ بعض اوقات کوئی جائز کام اور مستحب کام اگر ایسا ہو کہ اس کے کرنے سے معاشرے میں فساد ، غلط فہمی یا فتنہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتو ایسا کام کرنے سے رک جانا چاہیے۔ ہر نیک کام ہر وقت کرنے کا نہیں ہوتا۔ نیک کام کا بھی موقع اور محل ہوتا ہے۔ اس کا خیال رکھنا چاہیے۔
9. اس سے یہ بھی پتاچلتا ہے کہ اسلام میں معاشرے کے امن، اتحاد واتفاق کی کتنی اہمیت ہے۔
10. سوشل میڈیا کے حوالے سے سیرت اور یہ حدیث ہمارے لیے بہت واضح پیغام ہے کہ سوشل میڈیا پر بلاتحقیق باتیں شیئر کرنا، فیک نیوز پھیلانا، بلاوجہ تنقید کرنا، لوگوں پر کمنٹ کرنا ، مسلسل ہمارے معاشرے کھوکھلا کرتا چلارہا ہے اور فساد پر فساد آتا جارہا ہے، لیکن ہمیں اس کا کوئی احساس نہیں۔ یہ نبوی تعلیمات اور سیرت کے بالکل خلاف ہے۔ کوئی خبرشیئر کرنے سے اگر فساد پھیلتا ہے تو اس کو شیئر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا اس خبر کا شیئر کرنا فرض یا واجب ہے؟ یہ وہ رویے ہیں جو سیرت کی روشنی میں ہمیں درست کرنے ہوں گے۔
11. بیت اللہ کی تعمیر جب مکمل ہوئی تو حجر اسود رکھنے کے معاملے میں اختلاف ہوگیا اور یہ معاملہ بہت سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ طے یہ پایا کہ جو شخص کل سب سے پہلے مسجد حرام میں داخل ہوگا، یہ فیصلہ اس کے حوالے کردیں گے۔
12. اگلے دن سب سے پہلے آنے والے حضور ﷺ تھے۔ سب نے یک زبان ہوکر کہا کہ اس امانت دار شخص پر تو ہم سب راضی ہیں۔
13. اس سے معلوم ہوا کہ حضور کی پہچان معاشرے میں امانت دار اور سچے ہونے کی تھی۔ ہماری پہچان بھی معاشرے میں یہی ہونی چاہیے۔ مسلمانوں کا نام آئے تو دشمن بھی یہ گواہی دے کہ ی جھوٹ بھی نہیں بول سکتے اور دھوکہ بھی نہیں دے سکتے۔ آج ہماری پہچان بالکل اس کے الٹ ہے۔ جب یہ پہچان ٹھیک ہوجائے، ہمارے حالات بھی ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ یہ سیرت کا پیغام ہے۔
14. آپ ﷺ نے کپڑے میں حجر اسود رکھوایا اور سب سرداروں کو اس میں شامل کرکے قریب لے کر گئے اور پھر خود رکھ دیا۔ یوں یہ تنازعہ ختم ہوگیا۔
15. اس سے معلوم ہوا کہ حضور ﷺ بہت ہی حکمت، دانائی والے اور بہت ہی سمجھ دار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک تھے اوراس میں یہی درس ہر مسلمان بالخصوص مسلمان لیڈر اور قائدین کے لیے ہے کہ ان کو سمجھ دار ہونا چاہیے۔
Baitullah Ki Tameer or Huzur SAWS Ka Kirdar, SEERAT UN NABI Course Lecture 12, Mufti Rasheed OFFICIAL
#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
________________________________________
Follow us on Social Media:
Instagram: [ Ссылка ]
Youtube: www.youtube.com/muftirasheedofficial
Facebook Page: [ Ссылка ]
Tiktok: [ Ссылка ]
Whatsapp Channel Link: [ Ссылка ]
Pashto Youtube Channel: [ Ссылка ]
Pashto Facebook Page: [ Ссылка ]
____________________________________________
For any querry:
Email: muftirasheedofficial@gmail.com
Contact number: +923272384305
____________________________________________
© All Rights Reserved.
Ещё видео!