Noواقعہ اذانِ بلال اور سورج طلوع نہ ہونا
واقعہ اذانِ بلال اور سورج طلوع نہ ہونا
: عوام الناس سے لے کر خواص تک ایک واقعہ بہت مشہور ہے کہ حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ کی زبان میں لکنت تھی جس کی وجہ سے آپ رضی اللہ تعالی عنہ اذان کے کلمات کو صحیح طور پر ادا نہیں کر پاتے تھے ؛ ایک مرتبہ آپ کو اذان دینے سے روکا گیا اور جب آپ نے اذان نہیں دی تو سورج ہی نہیں نکلا ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت بلال کی “سین” اللہ تعالی کے نزدیک “شین” ہے ۔ اس واقعے کو کچھ مقررین بڑے شوق سے بیان کرتے ہیں ابتداۓ خطابت میں ہم بھی بیان کیا کرتے تھے اور کچھ لوگوں کو بھی ایسی مسالے دار روایات سننے میں بڑا مزا آتا ہے ۔ کئی معتبر علما نے اس روایت کا رد کیا ہے اور اسے موضوع و منگھڑت قرار دیا ہے لیکن پھر بھی کچھ مقررین اپنی عادت سے مجبور ہیں ۔ مقررین کی پیشہ ورانہ مجبوری اُنہیں ایسی روایات چھوڑنے نہیں دیتی ۔ اس روایت کے متعلق علماے محققین کی آرا ذیل میں نقل کی جاتی ہیں : ⬇
یہ واقعہ مولانا روم نے اپنی مثنوی شریف میں لکھا ہے، اس واقعہ کی مثال علامہ محمد اقبال کے کلام شکوہ اور جواب شکوہ کی طرح ہے، جس میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے خلوص کا ذکر کیا گیا ہے ۔ حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ موذن رسول اور جلیل القدر صحابی ہیں ، مگر یہ بات کہ انہوں نے فجر کی اذان نہیں دی تھی تو رات ہی ختم نہیں ہوئی تھی ، غلط ہے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ بعض دفعہ فجر کی اذان بلال رضی اللہ عنہ نہیں دیتے تھے بالخصوص رمضان المبارک میں کیونکہ احادیث سے ثابت ہے کہ رمضان المبارک میں فجر کی اذان عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ دیا کرتے تھے اور بلال رضی اللہ عنہ سحری کی اذان دیتے تھے، جیسا کہ بخاری کی روایت سے ثابت ہے ۔ (صحیح بخاری الاذان اذان الاعمي اذا کان حدیث 617)
دوسری بات یہ ہے کہ احادیث میں یہ بات بڑی صراحت کے ساتھ بیان ہوئی ہے کہ حضرت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سوئے ہوئے تھے کہ سورج نکل آیا ۔ ایک مکمل حدیث ملاحظہ کریں تاکہ اصل صورت حال واضح ہو ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ حارث بن ربعی سے روایت بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں : ہم (خیبر سے واپسی پر) رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے تو بعض لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ یہاں پڑاؤ ڈال لیں تو بہتر ہو گا، آپ نے فرمایا : اخاف ان تناموا عن الصلاة ۔ میں ڈرتا ہوں کہیں تمہاری آنکھ نہ لگ جائے اور نماز کے لیے نہ اٹھو ۔ بلال نے عرض کیا : میں آپ کو جگا دوں گا ، پھر سب لیٹ گئے اور بلال نے اپنی پشت اپنی اونٹنی سے لگائی اور نیند کے غلبے سے سو گئے پھر (سب سے پہلے) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جاگے ، اس وقت سورج کا اوپر کا کنارہ نکل آیا تھا (سورج طلوع ہو رہا تھا) تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بلال ! آپ نے تو کہا تھا : میں تمہیں جگا دوں گا ؟ بلال نے عرض کیا: مجھے ایسی نیند کبھی نہیں آئی تھی ۔ آپ نے فرمایا : إِنَّ اللَّهَ قَبَضَ أَرْوَاحَكُمْ حِينَ شَاءَ وَرَدَّهَا عَلَيْكُمْ حِينَ شَاءَ يَا بِلَالُ ، قُمْ فَأَذِّنْ بِالنَّاسِ بِالصَّلَاةِ ۔ (صحیح بخاري، مواقیت الصلاة، الاذان بعد ذھاب الوقت، ح؛599،چشتی)(صحیح مسلم، المساجد، قضاء الصلاة الفائتة و استحباب تعجیل قضائھا، ح: 681) ۔ ’’اللہ نے جب چاہا تمہاری جانیں قبض کر لیں اور جب چاہا پھر تم کو دے دیں، بلال! اٹھو اور نماز کے لیے اذان دو ۔‘‘
حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا ، جب سورج بلند ہو کر سفید ہو گیا آپ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی ۔
احادیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں سے کوچ کیا اور دوسری جگہ جا کر نماز پڑھی ۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ لوگوں کا یہ کہنا کہ بلال رضی اللہ عنہ نے اذان نہیں دی تھی تو صبح ہی نہیں ہوئی تھی ، خلاف حقیقت ہے ۔
واقعہ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ : بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کے اذان کے بارے میں شکایت کی کہ وہ کلمات اذان میں مخارج کما حقہ اداء نہیں کرتے ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اذان دینے سے معزول کردیا ،اور دوسرے صحابئ رسول کو مقرر کیا ، جب صبح کا وقت ہوا تو سورج طلوع نہیں ہوا ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین متحیر و پریشان ہوگۓ کہ سورج کیوں طلوع نہیں ہوا ، پھر کیا تھا حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا کہ آسمانوں پر کہرام مچ گیا گیا ہے ، اور اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ جب تک بلال اذان نہیں دینگے اس وقت تک سورج طلوع نہیں ہوگا ۔
حضرت بلال حبشی کی اذان, بلال حبشی کی اذان, بلال حبشی, بلال الحبشي
islamic stories,new islamic bayan,islamic knowledge in urdu,islamic video waqia,short islamic bayan,best islamic stories in urdu,islamic scholars,islam knowledge,islamic history bayan,islamic bayan video,only islamic video,
#abdulsattarclub
#islamic00 #2024
Ещё видео!