وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کرتارپور راہداری
زیرو لائن کا دورہ کیا
کھیتی صاحب میں وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے سنہری درانتی سے گندم کے سنہرے خوشہ کاٹ پر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز حاصل کرنے پر اظہار مسرت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک درشنی ڈیوڑھی کا دورہ کیا
پاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا سکھ خواتین نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو گرمجوشی سے سلام کیاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فیسلیٹیشن سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سروور (مقدس تالاب) اور سمادھی (پریئرہال)کا بھی دورہ کیاسکھ نوجوانوں نے روایتی گتکے کا مظاہرہ بھی کیاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گورو گھر حاضری دی اور سنگت کے درشن کئے
دلی گوروبند کمیٹی کے سربراہ ریمندر سنگھ بمراہ نے وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایادلجیت سنگھ سرناں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کو بھی سروپا پہنایا گیا اور تحائف دئیے گئےسمادھی میں گرانتھی سربراہ نے دعا سے تقریب کا آغاز کیا
صوبائی وزیر مذہبی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیابھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا بھارتی سکھ جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات اور انتظامات کو سراہاپنجاب کی بیٹی کا وزیر اعلیٰ بننا ہم سب کا مان ہے۔ سکھ جتھہ لیڈروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مقدس کنویں کا بھی معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ابلے چاول ،کڑھی پکوڑے ،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کھانے کے معیار کو سراہاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے لنگر ہال میں موجود زائرین سے بات چیت بھی کی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت دی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزراء، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سید عاشق حسین کرمانی، ایم این اے انوار الحق، ایم پی اے وسیم بٹ، رانا منان، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری ایگریکلچر،سیکرٹری زراعت، کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے
Ещё видео!