لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے جب کہ لبنان سے بھی اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے ہو رہے ہیں۔ جمعے کو اسرائیل نے بیروت کے الشیاح نامی علاقے میں بمباری کی جس سے ایک عمارت تباہ ہو گئی ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق لبنان میں اکتوبر 2023 سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے بیش تر ہلاکتیں اسرائیلی حملوں میں ہوئی ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے لوگ حزب اللہ کے جنگجو تھے اور کتنے عام شہری۔
دوسری جانب حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل کے شمالی علاقوں اور اس کے زیرِ قبضہ گولان ہائٹس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان میں 70 اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں جو لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران یا پھر اسرائیل اور گولان میں حزب اللہ کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
اس تنازع کا آغاز سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے سے ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ حملے کے جواب میں اسرائیل کی کارروائیوں میں اب تک غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید تفصیلات: [ Ссылка ]
Ещё видео!