حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کل 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جائیگا ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کرکے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں آج مزید درجنوں مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے
احتساب عدالت نے 165 ملین روپے کے کرپشن ریفرنس میں این ٹی ایس کے سابق سی ای او ڈاکٹر ہارون الرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سابق سی ای اواین ٹی ایس ہارون الرشید سمیت 8 ملزمان شامل ہیں
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلوں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی
پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ ہم جارحیت نہیں چاہتے لیکن اگر دشمن نے پہل کی تو بھر پور جواب دیں گے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا، نیول چیف نے شمالی بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ نیول چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا
کانگریس نے رافیل جیٹ طیارے کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے معاملے پر نریندر مودی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا
ڈیرہ غازی خان۔غزالی ایجوکیشن سکول چھابری بالا میں رزلٹ الاونس و انعامات تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر خان رند ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے لئے عملی کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے اجلاس منعقد کرکے ضروری تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں
Ещё видео!