پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کامنشیات کے خلاف آپریشن جاری۔
سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے
مطابق ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر محمد نصیرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آصف عزیز ولد عبدالعزیزقوم بھٹی سکنہ بیرم کوٹیاں کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے540گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کےخلاف بلاامتیازکارروائی جاری رہےگی۔
Ещё видео!