#نوجوان-پاکستان-کاسب-سے-بڑااثاثہ ہیں-روشن-مستقبل-کی-تمام-امیدیں-ان-سے-وابستہ-ہیں-آرمی-چیف-عاصم-منیر
#pakarmy881
#pakistanairforce
#armyattack
#Youth are the biggest asset of Pakistan, all hopes of a bright future are attached to them. Army chief
#ssgcommando
#asimmunir
#arynewslive
#آرمی چیف کی نوجوانوں کیساتھ بےمثال نشست!
سیشن کی تفصیلات اور احوال۔۔
نوجوان پاک فوج کیساتھ ہیں؟
آرمی چیف سے گفتگو کے بعد نوجوان کیا کہتے ہیں؟
#armytiktokvideo
#ispr
#pakarmyzindabad
#آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی نوجوانوں کیساتھ آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نشست، انکے عہدے کے کلیدی اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات میں سرفہرست تصور رہے گی۔ اس سے قبل ایسی مثال نہیں ملتی جہاں حاضرسروس آرمی چیف نے ایک وسیع و عریض مقام پر ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنیوالے 2500 طلبا و طالبات سے ایسی سیرحاصل گفتگو کی ہے اور وہ بھی ایسے موقع پر جب چند مٹھی بھر شرپسند عوام اور فوج کے درمیان دوری کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کام کر رہے ہوں۔ ان طلبا و طالبات کیلئے آج آرمی چیف ایک رول ماڈل، ایک رہنما، ایک اصلاح کرنیوالی بزرگ شخصیت اور ایک استاد کے مانند تھے۔ طالبعلموں نے کھل کر بلاجھجک ہر موضوع پر اپنے سوالات کیے۔ آرمی چیف نے دین اسلام کی تعلیمات، تخلیق پاکستان، قیام پاکستان، دو قومی نظریے، قائداعظم کے ویژن اور علامہ اقبال کی شاعری کے پیغامات، پاکستان کے درخشاں ماضی، کامیابی کی راہ پر گامزن حال اور امید افزا مستقبل، نوجوانوں کے تعلیمی معاشی سماجی مسائل اور ان کا حل، ملکی سلامتی، خوشحالی و ترقی، سیاست، معیشت، زراعت، افغانستان ایران بھارت کیساتھ تعلقات، مغرب کیساتھ معاملات، غرضیکہ ہر موضوع پر انتہائی قلیل وقت میں مدلل اور جامع گفتگو کی اور کم وقت میں نہ صرف نوجوانوں کی رہ نمائی کی بلکہ آئندہ کیلئے ان کا کنڈکٹ کیسا ہونا چاہئیے اور پاکستان کیلئے نوجوان کیا کر سکتے ہیں، ان سب پر روشنی ڈالی۔ مجھے امید اور یقین ہیکہ اس نشست سے نوجوانوں کے اذہان میں جو چند شکوک و ابہام تھے نہ صرف وہ دور ہو گئے ہونگے بلکہ انہیں ایک نیا عزم نیا جوش بھی ملا ہو گا اور بہت سے معاملات جن پر پروپیگنڈہ کی چادر پڑی تھی وہ بھی ان نوجوانوں کیلئے واضح ہو گئے ہونگے۔ آرمی چیف نے جس طرح بارہا نوجوان طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ ریسرچ کریں، عقل و خرد کا استعمال کریں اور سوشل میڈیا کے جھوٹ کے بازار میں گم نہ ہو جائیں اس کو نوجوانوں نے بےانتہا سراہا۔ اس طرح کی مزید نشستیں بھی جاری رہنا چاہئیں تاکہ قوم کے نوجوانوں اور عسکری قیادت کے مابین کوئی بھی عناصر بدگمانی نہ پیدا کر سکیں۔ یہی نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور افواج پاکستان کی سپورٹ بھی۔ جس طرح آج نوجوان مسلسل پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، انتہائی خوش کن تھا۔ آرمی چیف کی تقریر کے اختتام پر نوجوانوں کی تالیوں اور داد و تحسین کی لہر کافی دیر تک چلتی رہی۔
#asimmunir
Isi pakistan
#isprpakistan
Ещё видео!