اپنا یا کسی اور کا ستر دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
اپنا یا کسی اور کا ستر دیکھنے سے وضو کا حکم
سوال
اگر کوئی بندہ اپنا یا کسی اور کا ستر دیکھ لے تو کیا اس سے دیکھنے والے یا جس کا ستر دیکھے ہو دونوں کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ میاں بیوی کے علاوہ کسی کے لیے ایک دوسرے کا ستر شدید ضرورت کے بغیر دیکھنا ناجائز اور حرام ہے، تاہم وضو کے بعد اگر کسی کا ستر دیکھ لیا یا اپنا ستر دیکھ لیا تو اس سے ستر دیکھنے والے اور جس کا ستر دیکھا گیا ہو دونوں میں سے کسی کو بھی وضو نہیں ٹوٹتا۔
إن مسّ ذکرہ بعد الوضوء فلا وضوء علیه، وهذا عندنا، و کذلك إذا نظر إلی فرج امرأۃ.
(المبسوط للسرخسی، کتاب الصلاۃ، باب الوضوء و الغسل، (1/183) ط: مکتبہ رشیدیہ، کوئٹہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201146
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
#darululoomdeoband #wazoo #tariqjameel #deeniprogram
fatw link 👇👇👇
[ Ссылка ]
Ещё видео!