کامیاب بزنس مین بننے کے راز
کامیابی کے لیے پیسہ نہیں بلکہ جذبے اور تحریک کی ضرورت ہوتی ہے
اچھی بات یہ ہے کہ کامیابی یا ناکامی دونوں صورتوں میں انسان زندگی سے بہت کچھ حاصل کرلیتا ہے۔
ناکامی سے سبق اور کامیابی سے دولت، شہرت اور عزت اس کے حصے میں آتی ہیں۔ کامیابی اور ناکامی کے عمل میں سب سے زیادہ اہم سمت کا انتخاب ہے اور یہی چیز انسان کو بلندی یا پستی میں لے جاتی ہے۔
بعض لوگ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھتے ہیں اور پھر ان کی تعبیر بھی پا لیتے ہیں۔
انسان کو پیسہ کمانے کے بجائے ترقی کرنے اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہونا چاہیئے صرف محنت کریں اگر آپ کسی کام کے لیے اپنا ٹارگٹ سیٹ کرکے چل پڑتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ پر مہربانی ضرور کرتے ہیں۔
اگر آپ کام کے لیے کام کر رہے تو اللہ تعالیٰ آپ کو انعام ضرور دے گا۔ کامیابی کے پیچھے سب سے زیادہ اہم کردار خوش اخلاقی کا ہے۔
چینی کہاوت ہے ’’جس کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں اور جس کا اخلاق اچھا نہیں اسے دکان نہیں کھولنی چاہیے‘
خوش اخلاق انسان اوراچھا انسان بہترین مواقع زیادہ حاصل کرتا ہے۔ اگر آپ کو کاروبار شروع کرنا ہے
اور اس میں کامیاب بھی ہونا ہے تو آپ کو بہت زیادہ خوش اخلاق ہونا پڑے گا۔
قدرت مستقل مزاج اور محنتی انسان پر ضرور مہربان ہوتی ہے۔
مستقل مزاج انسان دراصل اس یقین کا اظہار بھی کر رہا ہوتا ہے کہ قدرت اس کی محنت کو ضائع نہیں کرسکتی اور کچھ وقت میں شاندار انعام ضرور ملے گا۔
ُامید ہی وہ طاقت ہے جو ہمیں قدم اُٹھانے اور آگے بڑھنے پر اُکساتی ہے۔ کاروبار کی کامیابی یا ناکامی میں آپ کی ٹیم کا بہت بڑا کردار ہے۔
اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور حلال رزق کمانے کی توفیق دے۔۔ آمین ۔۔۔۔ #beautyheartcollection
Ещё видео!