ایک محتاط اندازے کے مطابق دُنیا بَھر میں بانجھ پن کی شرح 10 فیصد ہے۔
عمومی طور پر شادی کے پہلے سال ہی تقریباً 80 فیصد جوڑے اولاد کی نعمت سے مالا مال ہو جاتے ہیں، البتہ 10فی صد جوڑوں میں دو سال کے بعد حمل کے امکانات پائے جاتے ہیں، جب کہ اس سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد باقی 10فی صد جوڑوں کو حمل کے حصول کے لیے علاج کی ضرورت پیش آتی ہے۔
بانجھ پن میں اکثر اوقات خواتین کو مورد الزام ٹھرایا جاتا ہے جبکہ بانجھ پن کے مسائل مردوں میں بھی پائے جاتے ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ مرد اپنا ٹیسٹ ضرور کروا لے۔
مَردوں میں بانجھ پن کی وجوہات ہیں سرِ فہرست اسپرم کا سُست ہونا، جرثوموں کی کمی اوران کا صحت مند نہ ہوناہے۔ جب کہ بعض کیسز میں کسی مرض مثلاً ذیابطیس یا فالج کے سبب بھی تولیدی نظام ناکارہ ہوجاتا ہے، تو کبھی جرثوموں کا اخراج درست نہیں ہوتا، جو کسی بیماری یا جسمانی چوٹ کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔
خواتین میں وہ تمام امراض جن میں رحم یا رحم کی نالیوں کو نقصان پہنچا ہو،حمل ٹھہرنے میں رکاوٹ کاباعث بنتے ہیں۔ان میں پیلوک اِن فلیمیٹری ڈیزیز، رسولی، رحم کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا، کوئی پیدایشی نقص اورموروثی بیماریاں سرفہرست ہیں، جب کہ دیگر وجوہ میں انڈے کا نابالغ یا صحیح وقت پر تیار نہ ہونا، بچّہ دانی کے منہ پر کسی قسم کی رکاوٹ، انڈے اور جرثوموں کا ملاپ نہ ہونا اور بار بارحمل ضایع ہوجانا وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چالیس سال سے کم عُمرخواتین میں بانجھ پن زیادہ تر رحم کی نالی میں رکاوٹ کے سبب ہوتا ہے۔
1978ء میں آئی وی ایف کے ذریعے پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی پیداہوئی اور تب سےلے کر تاحال تقریباً 30 لاکھ سے زائد بچّے اسی تیکنیک کے ذریعے پیدا ہوچُکے ہیں، جن کی قوّتِ مدافعت قدرتی طریقۂ تولید کے ذریعے پیدا ہونے والے بچّوں سے کم نہیں۔ اس لیے ان میں بیماری کا تناسب بھی وہی ہے، جو عام بچّوں میں پایا جاتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کاؤنسل کے مطابق ٹیسٹ ٹیوب بے بی بالکل جائز ہے کہ اگر انڈا اور جرثوما میاں بیوی کا لیا جائے اور بیوی ہی کے رحم میں بچّے کی نمو کروائی جائے، تو ٹیسٹ ٹیوب بے بی سو فی صد جائز ہوگا اور اس پرعلمائے کرام کا اتفاق ہے۔
ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ٹیم ہیلتھ ٹالک نے بانجھ پن (Infertility) کے متعلق ایک اگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ اس مہم کا مقصد معاشرے میں اس بات کو عام کرنا ہے کہ “بانچھ پن عیب نہیں، مرض ہے” اور اس کا علاج موجود ہے۔
ٹیم ہیلتھ ٹاک پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب کی صحت سے متعلق آگاہی مہم میں ھماری مدد کرنے پر انتہائی مشکور ھے۔
اگر آپ ہمارے پیغام کی تائید کرتے ہیں تو براہ کرم لائیک ، شیئر، سبسکرائب، فالو کریں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ایک صحت مند اور باخبر معاشرے کی تشکیل ہوسکے۔
شکریہ
We are a team of Professional Doctors with an aim to spread medical information in simple language from the concerned authorities. For this purpose, we interview health professions and sometimes do panel discussions.
for more videos related to medical topics subscribe to our YouTube channel as we upload a video every week.
[ Ссылка ]
If you want us to cover any specific topic you can comment below.
DISCLAIMER:
While we make every effort to broadcast correct information, we are still learning. we will double-check all our facts but realize that medicine is a constantly changing science and art. We welcome any comments, suggestions, or corrections of errors. These videos are not intended as medical advice. Consult your own physician for any medical issues that you may be having.
Ещё видео!