21 اگست2022ء: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اکسانے والوں کا سرغنہ ہے، وہ بار بار جھوٹ بول کر ممنوعہ فنڈنگ، ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم اور دیگر کیسز میں کہانی، حقائق اور شواہد بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے فیک پروپیگنڈا شروع کیا، ملزم شہباز گل کا نام لگا کر سوشل میڈیا پر فیک ویڈیوز اور تصاویر چلائی جا رہی ہیں، ملزم شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے جس میں تحقیقات ہو رہی ہیں اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا۔
#latestnews
Ещё видео!