اسلام آبا د :
آل پارٹیز کشمیر ریلی سے سردار تنویر الیاس خان کا خطاب
* مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی جو چنگاری سلگ رہی ہے یہ پوری دنیا کا امن تباہ کرسکتی ہے۔
* نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارتی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مسلمان خواتین کے سروں سے چادریں چھین رہی ہے اور دنیا یہ تماشہ دیکھ رہی ہے۔
*کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے ستر سال سے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور یہ قربانیاں الحاق پاکستان کے لیے دی جارہی ہیں یہی ہماری منزل ہے اور منزل کے حصول تک قربانیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔
* کشمیری تیسری نسل سے قربانیاں دے رہے ہیں،ان کے اسلاف کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور اسلاف نے منزل طے کرلی تھی اس منزل کا حصول ہر کشمیری پر فرض ہے۔
*بھارت ہمارے اسلاف سے واقف نہیں ہے ہم حسینی ہیں دنیا کاکوئی جبر ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔
*ہم خالد بن ولید،عبید اللہ ابن جراح اور سید الشھداء کے پیروکار ہیں،بھارت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
* صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلہ کی روشنی میں ریلی کے انعقاد اور اس میں شرکت کرنے والے تمام قائدین سمیت تمام جماعتوں کے کارکنوں کا شکریہ۔
*مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جوبھی تقریب او پروگرام آل پارٹیز کانفرنس کے پلیٹ فارم سے دیا جائے گا تحریک انصاف کے کارکن بھرپور طریقے سے اس کا حصہ بنیں گے۔
کشمیر کے تمام فطری اور قدرتی راستے پاکستان سے ملتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے
Ещё видео!