ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رپورٹ پیش کرتے ہیں بیوروچیف محمد ارشد بشیر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے بڑھتی آبادی کی روک تھام کے حوالہ سے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن محمد نعیم ،ٹی پی ڈبلیوگوجرہ اظہار احمد، ٹی پی ڈبلیو او،ڈبلیو ایم او گوجرہ ڈاکٹر بشری ، ڈبلیو ایم او کمالیہ ڈاکٹر عارفہ،پی آر ایس پی عطا الرحمن،ڈی ای او ناصر رشید،نمائند ہ ہیلتھ آصف بشیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن محمد نعیم نے حکومتی اقدامات اور محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے پاپو لیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فلاحی مراکز پر ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں یقینی بنائی جائیں آگاہی مہم میں علما ئے کرام کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لئے محکمے کو تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اور خطرناک وباں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں علمائے کرام اپنے خطبات میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بچوں کی بہتر کفالت کرسکیں۔معاشرے کا ہرفرد بہبود آبادی کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کرے کیونکہ آبادی کوکنٹرول کرنے سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے جاری قومی مہم روبیلا وخسرہ میں شہریوں کی آگاہی پر محکمہ بہبود آبادی افسران کی تعریف کی ۔
Ещё видео!