#PoliceRecovery #CashGold #moneymaking
پی آراو،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی ممبران سے ملاقات
اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ دینِ اسلام کاطرہِ امتیازہے،
علماء کرام ومشائخ خطبات وتقاریرمیں بھائی چارے، مساوات،امن و برداشت کا درس دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران
لاہور،25 مئی 2024:
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ بین المذاہب اور بین المسالک معاملات پر ضوابط ِکار طے ہونی چاہئے۔ علماء کرام ومشائخ خطبات وتقاریرمیں بھائی چارے، مساوات،امن و برداشت کا درس دیں۔ مستقبل میں بھی یہ رابطہ بحال رکھا جائیگا تاکہ کوئی امن دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوپائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی ممبران سے اجلاس کے دوران کیا۔ تمام مسالک کے علماء کرام نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز علی رضااور ایس پی ہیڈکوارٹرز بھی اُنکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ دینِ اسلام کاطرہِ امتیازہے۔میثاق سنٹرز آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فروہی اور مسلکی تنازعات کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں کے علماء اور امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگز کریں۔محرم الحرام کالائحہ عمل طے کر کے ڈیوٹیاں لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کا امن کیلئے کام کرنے کا جذبہ قابلِ ستائش ہے۔ علماء کرام کے تعاون سے امن وامان کی فضاء کوبرقرار رکھاجائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔
Ещё видео!