14 ستمبر 2023ء: 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کے حوالے سے نیب تحقیقات کا معاملہ، نیب تحقیقاتی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفتیش کے لیے اٹک جیل پہنچ گئی ۔ چیئرمین تحریک انصاف کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ اگر سائفر کیس میں عمران خان کو خصوصی عدالت سے ضمانت مل جاتی ہے تو پھر ان کی گرفتاری 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں ڈالی جائے گی۔
اس وقت جج ابوالحسنات کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے چیرمین پی ٹی آئی نے کوئی ایسا کام نہیں کیا، سائفر ہےکیا؟ بےشک کوڈڈ دستاویز ہوتا جس میں کمیونیکیشن ہوتی۔
Ещё видео!