"سب کے گھروں میں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، ہماری آپ سے درخواست ہے کہ محض غلط خبر کی بنیاد پر والدین کے لئے ذہنی اذیت کا سبب نہ بنیں۔ کسی بھی ایسے واقعہ کی صورت میں پولیس خود اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرے گی مگر اس کے لئے ٹھوس شواہد اور مدعی کا موجود ہونا لازمی ہے لہذا موجودہ حالات میں والدین کا احساس کریں"
پنجاب پولیس خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے جرائم کو بہت سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ لاہور میں سوشل میڈیا پر ایک نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے غیر مصدقہ واقعہ کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اے ایس پی شہر بانو نقوی کے ہمراہ بچی کے والد اور چچا نے اینٹی ہراسمنٹ سیل تھانہ ڈیفنس بی سے اس پراپیگنڈا اور misinformation کی یکسر نفی کرتے ہوئے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جبکہ والدین اور شہریوں کو اس حوالے سے کیا اہم پیغام دیا، جانیئے اس ویڈیو میں
#PunjabPolice #Lahore #Fake #News #Students
Ещё видео!