Rj Musawir Shah Official Presents: Daagh Dehlvi Urdu Poetry | Ghazal Haye Dil | Sad Urdu Poetry | #rjmusawirshah | Sad Urdu Shayari
کیوں کہہ کے دل کا حال کریں ہائے ہائے دل
اچھی کہی کہ ہم سے کہو ماجرائے دل
افسوس میں نے روزِ ازل یہ نہ کہہ دیا
دے مجھ کو سب جہان کی نعمت سوائے دل
گھبرا کے بزم ناز سے آخر وہ اٹھ گئے
سن سن کے ہائے ہائے جگر ہائے ہائے دل
بہرِ عیادت آج وہ آ کر یہ کہہ گئے
ہو زندگی عزیز جسے کیوں لگائے دل
رہتا ہے دم خفا میرے سینے میں ہر گھڑی
روٹھے ہوئے کو ہائے کہاں تک منائے دل
شکوہ کیا کہ شکر کیا تیرا بار بار
تھم تھم کے نرم نرم کچھ آئی صدائے دل
کہتے نہ تھے سن کے وہ برا مان جائیں گے
اے داغ ان سے اور کہو ماجرائے دل
(داغ دہلوی)
___________________________________________
جب مجھ سے پوچھتا ہے کوئی ماجرائے دل
بے اختیار منھ سے نکلتا ہے ہائے دل
کوئی تو بات تھی۔ کہ جو ہم تم پہ مر مٹے
صورت ہی دل رہا ہو تو کیونکر نہ آئے دل
ہم تم کو کیا کہیں۔ مگر اتنی دعا تو ہے
اس کا بھی دل دکھے جو ہمارا دکھائے دل
نقصان ہو کہ نفع برابر ہے عشق میں
جائے تو جائے جان جو آئےتو آئے دل
قاصد گیا گیا نہ گیا کس کو اعتیار
میری تو راے یہ ہے کہ ہمراہ جائے دل
حوریں بہت حسین سہی شیخ جی مگر
جو کوئی ہو تمھیں سا تو ان سے لگائے دل
دونوں کی اتحاد کی فرقت میں حد نہیں
دل آشنائے درد ہے درد آشنائے دل
سنتا نہیں وہ بانئی بیداد کیا کریں
اب اور کس سے جا کے کہیں ماجرائے دل
شکوہ کیا ستم کا تو کہنے لگا وہ شوخ
ہم پوچھتے ہیں ہم سے کوئی کیوں لگائے دل
سنتے ہیں ہجر عشق میں دیوانہ ہو گیا
پوچھو مزاج بھی تو وہ کہتا ہے ہائے دل
نواب ناظم علی خاں ہجرؔ
___________________________________________
رہنے دو چپ مجھے نہ سنو ماجرائے دل
میں حال دل کہوں تو ابھی منہ کو آئے دل
سمجھے کون کس سے کہوں راز ہائے دل
دل ہی سے کہہ رہا ہوں ماجرائے دل
کب تک یہ ہائے ہائے جگر ہائے ہائے دل
کر رحم اے خدائے جگر، اے خدائے دل
دو لفظوں ہی میں کہدیا سب ماجرائے دل
خاموش ہوگیا ہے کوئی کہہ کے ہائے دل
آتے نہیں ہیں سننے میں اب نالہائے دل
سنسان کیوں پڑی ہے یہ ماتم سرائے دل
ہوتا ہوں محو لذت دید قضائے دل
باغ و بہار زیست ہیں یہ داغ ہائے دل
اب ہوچکی ہے جرم سے زائد سزائے دل
جانے دو بس معاف بھی کردو خطائے دل
ہر ہر ادا بتوں کی ہے قاتل برائے دل
آخر کوئی بچائے تو کیونکر بچائے دل
اتنا بھی کوئی ہوگا نہ صبر آزمائے دل
سب سے لگائے تم سے نہ کوئی لگائے دل
اک سیل بے پناہ ہے ہر اقتضائے دل
ایسا بھی ہائے کوئی نہ پائے جو پائے دل
مجذوب تو بھی غیر خدا سے لگائے دل
عشق بتاں ہے بندہ حق ناسزائے دل
خواجہ عزیز الحسن مجذوب
___________________________________________
Kindly Support Us by Subscribe Our channel: Subscribe and be a part of Rj Musawir Shah Official Thank You....! 🌷
Like this video and share it to your friends and family JazakAllah Shukriya & keep supporting Rj Musawir Shah Official...
#Daagh_Dehlvi #Aziz_Ul_Hassan_Majzoob #Nazim_Ali_Khan_Hijr
Facebook Https://www.Facebook.com/Rjmusawirshah
Twitter Https://www..Twitter.com/Musawirshah88
Instagram Https://www.Instagram.com/Rjmusawirshah
Fb Page Https://www.Facebook.com/Rjmusawirshah.Fm88
Poetry In Urdu Sad / Heart Touching Poetry / Urdu Shayari / Hindi Love Poetry Status / Sad Urdu Poetry/ Sad Whatsapp Status / Largest Collection Of Poetry/ Visit Daily For Daily Updated Punjabi Poetry, Urdu Poetry, Sufiana Kalam , Two Line Poetry ,Short Videos For Whatsapp Status Punjabi Sufi Poetry, Urdu Sad Poetry, Saraiki Poetry, All Urdu Poets , Urdu Quotations , Urdu One Liners, And Much More __________
#Urdupoetry #sadurdupoetry #PunjabiKavita #daaghdehlvipoetShayari
Ещё видео!