نارتھ ویسٹ برطانیہ سے سینئر صحافی ابرار حسین کی رپورٹ کے مطابق
برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح یہاں بلیک برن میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جامع مسجد رضا سے نکالا گیا جلوس کی قیادت علامہ پیر سید شعیب حسین شاہ علامہ محمد ایوب چشتی علامہ شاھد حسین مدنی مولانا حافظ زوالفقار علی رضا مولانا جاوید جلالی سید مبشر حسین شاہ مولانا محمد ادریس سید عطاءائرحن شاہ کے علاوہ دیگر علماء کرام اور عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس بچے بوڑھے نوجوان موسم کی خرابی کے باوجود دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جلوس میں بلیک برن کی مختلف شاہراؤں سے گزرتے ہوے مرحبا مرحبا یا رسول اللہ غلام ہیں غلام ہیں نبی کے غلام ہیں کے نعرے لگاتے ہوے نظر آے جس سے بلیک برن کی فضا ان نعروں سے گوینج رہی تھی جلوس کے راستے میں عاشقان رسول کہلیے جگہ جگہ سبیلیں بھی لگا رکھی تھیں جہاں ان کی تواضع ٹھنڈے اور گرم مشروبات سے کی جا رہی تھی دو گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ جلوس مدینہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا جہاں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس سے علماء کرام نے امت مسلمہ کو میلاد النبی کے حوالے سے پیغامات دہے
#eidmiladunnabi #eidmiladunnabijaloos2024 #abnnewsinternational #uknewstoday #topnewstoday
Ещё видео!