سورہ قریش کی طاقت اورتاثیر
مجھے کہنے لگا کہ میں نے سورہ قریش کوپڑھا، سورہ قریش کامیرا تجربہ ہے راستے سمیٹ جاتے ہیں، فاصلے سمٹ جاتے ہیں اوریہ سچ ہے۔ 1100کلومیٹرکافاصلہ ہے لگتاہے میں نے 100کلومیٹرکیاہے پتہ ہی نہیں چلتا۔ یہ کیاہے یہ اس کی اَن دیکھی تاثیرہے۔ اس کااَن دیکھا وجود ہے جو نظرنہیں آتا۔ سورہ قریش کھاناکھانے کے بعدپڑھنے سے پیٹ کم ہوجاتاہے۔ پیٹ اندرچلاجاتاہے اورانسان وقت سے پہلے بوڑھا نہیں ہوتا اورعمرکم نظرآتی ہے۔ سورہ قریش کوپڑھنے والا کو گیس، بادی تبخیرنہیں ہوتی۔ سورہ قریش پڑھنے والاکو کھانا زہرنہیں بنتا۔
سورہ قریش پڑھنے والے کو کھانے کے بعدگیس، مستقل مسائل، کولیسٹرول، یورک ایسڈنہیں بنتا۔ سورہ قریش پڑھنے والے کو کھانے کے بعد وہ کھانا عبدیت، صالحیت کا، صلاحیت کاذریعہ بنتاہے۔ سورہ قریش کھانے کے بعدپڑھنے والے کو وہ کھانا شفاء بن کرلگتاہے، دوابن کرلگتاہے، بیماری بن کرنہیں لگتا۔ سورہ قریش کھانے کے بعدپڑھنے والے کو اللہ پالتاہے، اللہ دسترخوان وسیع دیتاہے۔ اللہ اس کی نسلوں کوپالتاہے۔ اللہ اس کی نسلوں کوبھکاری نہیں بناتا، منگتانہیں بناتا۔
کتنے مالدارگھرانے تھے، جوبھکاری بن گئے، فقیربن گئے۔ سورہ قریش کھانے کے بعدپڑھنے والی کی سات نسلوں کو پالتا ہے اورپال کردیکھاتا ہے۔ کھانے کے بعدصرف تین بارسورہ قریش پڑھنے کے یہ کمالات، تاثیراورنفع بتائے ہیں۔ کچھ قوتیں اورطاقتیں ہیں جو ہمیں متاثرکررہی وہ دعاؤں کی شکل میں بھی ہیں وہ بددعاؤں کی شکل میں ہیں۔ وہ خیروں کی شکل میں بھی ہیں وہ شرکی شکل میں بھی ہیں۔
Ещё видео!