گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے ڈکیتی وموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب3 ملزمان کو گرفتارکرلیا
4عددموٹرسائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے کھاریاں سرکل میں ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل افتخار احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر لیاقت حسین،ASIانتصار حسین اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کرڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔احمد علی ولد امجد علی 2۔خرم شہزاد ولد حق نواز3۔یامین حسین ولد نور محمد ساکنائے ڈنگہ شامل ہیں۔ جو شہر کے علاقہ میں گلیوں،پارکنگ ایریا اور بازار میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو مخصوص چابی لگا کر چوری کرلیتے تھے،جبکہ اسلحہ کے زور پر بھی شہریوں سے قیمتی سامان چھین لیتے تھے ملزمان نے ڈنگہ کے علاقہ میں ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔جن کے قبضہ سے4عدد موٹرسائیکل برآمدہوئے۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے
Ещё видео!