عمرہ پہ روزے کی حالت میں بیوی کے سامنے کپڑے بدلنے سے وضو اور روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ اور کیا احرام کی چادریں بدل سکتے ہیں کیا کپڑے بدلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ جن کپڑوں میں احرام باندھا ہے اُسی احرام کی دو چادروں میں حج عمرہ کرنا ہے یہ غلط ہے بلکہ آپ روزانہ دس دفعہ احرام بدل سکتے ہیں لیکن سلے ہوئے کپڑے نہیں پہن سکتے، کسی کو احتلام ہو جائے تو لوگ اُسی چادر کو دھو رہے ہوتے ہیں کہ اِسی چادر میں احرام کرنا ہے، بھئی آپ روزانہ ہر نماز کے ساتھ احرام کی چادریں بدل سکتے ہیں، اور نبیؐ کا عمومی لباس احرام کی دو چادریں ہوتی تھیں جیسے ہم کرتہ شلوار پہنتے ہیں اِسی لیے احادیث میں آتا ہے کہ صحابہ کہتے ہیں نبیؐ نے ہاتھ بلند کیے تو ہم نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی اور یہ بھی لوگوں میں مشہور ہے کہ اگر کسی نے کپڑے بدل لیے تو اُس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے چاہے کسی کے سامنے بدلے یا اکیلے بدلیں تو یہ غلط ہے البتہ مشکوۃ (3100) میں ہے کہ نبیؐ نے فرمایا کوئی مرد کسی مرد کے سامنے اور کوئی عورت کسی عورت کے سامنے اپنی شرم گاہ نہ کھولے ۔ لیکن بیوی کے ساتھ وہ مسئلہ نہیں ہوتا اور اِس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ کوئی کپڑے اتار کر بیوی کے سامنے چلا جائے یہ بھی ایک غیر اخلاقی حرکت ہے اور احرام کا مطلب صرف سفید لباس نہیں ہے بلکہ احرام کسی بھی رنگ کا ہو سکتا ہے سوائے (جوگیا) زرد رنگ کے (مشکوۃ 2678، سنن نسائی 2711) اور یہ بھی صرف احرام کیلئے ہے عام حالت میں زرد رنگ کا لباس بھی پہن سکتے ہیں (صحیح بخاری 5851، مشکوۃ 4479) ۔
Video Clip From 03-ILMI-o-Tahqeeqi MAJLIS (Open Q & A Session) with Engineer Muhammad Ali Mirza Bhai (01-April-2018) (Timeline 02:11:15)
For Complete Lecture see link below
[ Ссылка ]
Official Youtube Short Clips Channel "Engineer Muhammad Ali Mirza - Official Channel" Link:
[ Ссылка ]
Official Youtube Complete Lectures Channel "Engineer Muhammad Ali Mirza Complete Lectures" Link:
[ Ссылка ]
For MAJALIS Short Clips YouTube Channel "True Muslim" Link:
[ Ссылка ]
For Short Clips on Various Topics YouTube Channel "RAAH-e-HIDAYAT" Link:
[ Ссылка ]
For Short Clips on Various Topics YouTube Channel "NOOR-e-HIDAYAT" Link:
[ Ссылка ]
For Short Clips on Various Topics YouTube Channel "DEEN-e-HIDAYAT" Link:
[ Ссылка ]
#Dress_Change_Wuzu #EngineerMuhammad #AliMirza
Ещё видео!