Punjab Zameen Record Information
جب کوئی بندہ اپنے زمینی تنازات و معاملات کو کلئیر کرنے اور انصاف حاصل کرنے کیلئے عدالت میں دعوی دائر کرتا ہے اور رقبہ پر سٹے /حکم امتناعی لاتا ہے۔عدالت سے سٹے آڈر اور حکم امتناعی ہونے کے باوجود بھی ایسی کون سی ہم غلطی کرتے ہیں۔ کہ جس کے خلاف سٹے لیا ہوتا ہے وہ بندہ رقبہ سیل بھی کر جاتا ہے۔ اور سٹے /حکم امتناعی لینے والا دیکھتا رہ جاتا ہے۔ کہ سٹے کی ویلیو صفر رہ جاتی ہے۔ جانیں اس ویڈیو میں۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
۔کیا آپ جانتے ہیں کہ رقبہ خریدتے یا فروخت کرتے وقت آپ کے ساتھ کس طرح کا اور کون کون سا فراڈ ہو سکتا ہے؟
2۔کیا آپ جانتے ہیں کہ مشترکہ رقبہ میں آپ کے ساتھ کیا فراڈ ہو سکتا ہے؟
3۔انتقال ہبہ کروانے پر ہم کون سی ایسی غلطی کرتے ہیں۔کہ وہ انتقال بعد میں ٹوٹ جاتا ہے؟
4۔کیا آپ جانتے ہیں کہ بیع انتقال کروانے کی گورنمنٹ فیس کتنی ہوتی ہے اور کس طرح سے فیس کو کیلکولیٹ کیا جاتاہے؟
5۔کیا آپ اس قابل ہیں کہ گورنمنٹ شیڈول ریٹ کو چیک کرتے ہوئے خود انتقال کی فیس کا تعین کر سکے اور ہر قسم کے فراڈ سے بچ سکے؟
6۔کیا آپ جانتے ہیں پٹواری سے شجرہ نصب بنوانے کی کوئی فیس نہیں ہوتی ۔ لیکن پٹواری پھر بھی ہزاروں روپے کی ڈیمانڈ کرتا ہے کیوں؟
7۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے بغیر ٹوکن کے آپ کس طرح فرد اور انتقال کروا سکتے ہیں؟
8۔کیا آُ جانتے ہیں کہ ہبہ کے نام پر ایجنٹ ، ٹاوٹ مافیا آپ کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔لیکن کیوں اور کیسے؟
9۔کیا آپ جانتے ہیں اصلی فرد یا انتقال اور نقلی فرد یا انتقال کی کیا پہچان ہوتی ہے؟
10۔کیا آپ جانتے ہیں کمپیوٹر سنٹر سے فرد کنیسل کروانے کے پیچھے کیا راز کی بات ہے۔ایسے کرنے سے گورنمنٹ کو کیا فائدہ اور لوگوں کو کیا نقصان ہوتا ہے؟
11۔کیا آپ جانتے ہیں کہ پٹواری سے وراثتی انتقال یا ہبہ انتقال کروانے کی فیس صرف300روپے اور کمپیوٹر سنٹر سے وارثتی انتقال یا ہبہ انتقال کروانے کی فیس صرف1000روپے ہوتی ہے۔ لیکن ہم ہزاروں روپے وراثتی انتقال یا ہبہ انتقال کروانے کیلئے دیتے ہیں۔ اس کی وجہ ہمیں اس کے طریقہ کار اور اس کی فائل تیار کرنےکے عمل سے لا علمی ہوتی ہیں؟
12۔کیا آپ جانتے ہیں کہ فرد بدر یا صحت نامہ جس کو عرف عام میں نام درستگی،ولدیت درستگی، قوم، شناختی کارڈ نمبر اور رقبہ درستگی کروانے کے گورنمنٹ کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔لیکن ایجنٹ ،ٹاوٹ مافیا ہم سے اس کام کیلئے ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں۔ اس کی وجہ ہمیں یہ کام کروانے کا طریقہ کار کا نامعلوم ہونا ہے؟
13۔کیا آپ جانتے ہیں دادا کی وراثت میں پوتے ،پوتیاں حق دار ہوتے ہیں لیکن ان کو وراثت میں سے حصہ کیوں نہیں دیا جاتا۔اور آپ خود دادا کی وراثت میں سے کس طرح حصہ لے سکتے ہیں؟
14۔کیا آپ جانتے ہیں کہ فیک(جعلی) ٹاون والے آپ لوگوں کے ساتھ کس طرح فراڈ کرتے ہیں؟
15۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کس قانون کے تحت کسی بھی بہن بھائی کو وراثت سے محروم کیا جا سکتا ہے؟
16۔کیا آپ جانتے ہیں اگر کوئی کسی سے فراڈ یا غلطی کے ساتھ رقبہ اپنے نام پر کروا لے تو اسے کیسے واپس لیا جا سکتا ہے؟
17۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اقرار نامہ یا بیعانہ کرتے وقت لوگ کون سی ایسی غلطی کرتے ہیں کہ فروخت کنندہ مکر جاتا ہے؟
18۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اقرارنامہ کرتے وقت ایسی کون سی قانونی شق استعمال نہ کی جائیں تو اقرار نامہ کی ویلیو صفر ہو جاتی ہے؟
19۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کی رجسڑی ،اقرارنامہ، انتقال گم ہوجائے تو وہ گمشدہ ڈاکومنٹ آپ کیلئے وبال جان بن سکتا ہے؟
20۔کیا آپ جانتے ہیں گم شدہ رجسڑی ، اقرانامہ ، انتقال کو آسان طریقے سے دوبارہ حاصل کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟
21۔کیا آ پ جانتےہیں کہ انتقال بیع، رجسڑی یا اقرارنامہ کرواتے وقت یا بعد میں گواہان مکر جائیں تو اس کا کیا حل ہے؟
22۔کیا آپ جانتے ہے کہ مختار خاص یا مختار عام کروانے والوں کس مقام پر اتنا بڑا نقصان ہوتا ہے کہ خریدا ہوا رقبہ واپس چلا جاتا ہے؟
23۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ لال لکیر والا رقبہ کون سا ہوتا ہے اور اس کو کیوں لال لکیر لگائی گئی ہے۔لال لکیر والا رقبہ موت والا رقبہ کیوں کہلاتا ہے؟
24۔کیا آپ جانتے ہیں کہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے بغیر ٹوکن کے آپ کس طرح فرد اور انتقال کروا سکتے ہیں؟
25۔کیا آپ جانتےہیں اگر غلطی سے انتقال کی فیس کم جمع ہو جائے تو کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ آپ کی فیس بھی ضائع نہ ہو اور آپ کا انتقال بھی پاس ہو جائے؟
26۔کیا آپ جانتے ہیں کہ ایجنٹ اور ٹاوٹ مافیا آپ کو اصل چالان دیکھا کر کس طرح آپ سے ڈبل فیس وصول کرتے ہیں؟
27۔ ان تما م مسائل کا حل ہے ہمارے پاس۔ میں ہوں آپ کا ایڈوائزر آفتاب شکیل ۔اگر آپکو زمینی معاملات میں کوئی بھی مسلہ ہے۔ اپنے گھر بیٹھے ایک کلک پر کمنٹ کریں بغیر کسی فیس بغیر کسی رجسڑیشن چارجز کے۔ہم انشاءاللہ ایک پوری ویڈیو بنا کر آپ راہنمائی کریں گے۔ چینل سبکراب کریں۔
Ещё видео!