اب آپ کو ایک بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہیں منڈی بہائوالدین پولیس کی شفقت آباد میں بڑی کارروائی ۔۔۔۔۔ منشیات فروش ظفر چھموآنہ گرفتار 12 کلو گرام چرس برآمد مقدمہ درج دوران ریڈ 07 جواری بھی پکڑے گئے، داؤ پر لگی 02 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی برآمد جی ہاں ٹھیک سن رہے ہیں
ظفر اقبال چھموآنہ کی گرفتاری سے منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ظفر اقبال عرف ظفر چھموآنہ، صداقت، لیاقت، اقبال، ندیم،مختار اورزاہد رنگے ہاتھوں گرفتار
ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سٹی پولیس نے شفقت آباد میں خفیہ اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر اقبال چھموآنہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور سات جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 2لاکھ 75ہزار روپے نقدی برآمد کرلی، اس دوران ملزم ظفر اقبال کو فرار ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا تو اس کے قبضہ سے بارہ کلو گرام چرس اور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، ملزم ظفر اقبال چھموانہ ضلع بھر میں جوئے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، ملزم کی گرفتاری سے منشیات فروشی کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا اور ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خاتمہ میں مدد ملے گی
بتایا جارہا ہے یہ ضلع کی تاریخ کی ایک بڑی کاروائی ہے جس سے منشیات فوش ضلع چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور منشیات فروش اپنے اڈے چھوڑ کر بھاگنے لگے عوامی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ سٹی رؤف چدھڑ ان کی ٹیم اور نڈر بے باک ڈی پی او انور سعید کنگرا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
اب تک کے لیے اتنا ہی کیمرہ مین ندیم اقبال کے ساتھ راجہ زبیع الرحمن منڈی بہاوالدین
مزید خبرووں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اخبار پڑھنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
Ещё видео!